روز جنگ کے بعد ہماری تیاری بڑھ گئی ہے،ایرانی پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب کی تیاری دو ماہ قبل کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے،ڈپٹی کمانڈر علی فدوی

بدھ 20 اگست 2025 14:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)ایران کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی تنبیہات کو دہراتے ہوئے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران گزشتہ جون کے بعد سے مزید تیار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر علی فدوی نے ایک بیان میں کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے قیام سے لے کر اب تک جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہمیشہ اس کے ایجنڈے میں شامل رہا ہے اور یہ کبھی نہیں رکا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں نے اسرائیل کے ساتھ بارہ روزہ جنگ کے دوران پاسداران انقلاب کی صلاحیتوں میں اضافہ دیکھا ہے۔ پاسداران انقلاب کی تیاری دو ماہ قبل کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔