
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکر کی ملاقات، تیل، گیس، معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
بدھ 20 اگست 2025 15:46
(جاری ہے)
امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ امریکی سفارتخانہ، ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر میں امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان براہ راست روابط قائم کرنے میں فعال کردار ادا کرے گا تاکہ اس شعبے کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے امریکی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت آف شور اور آن شور آئل و گیس کے ایکسپلوریشن بلاکس کے لیے نیلامی کا عمل شروع کر رہی ہے جو بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔ پاکستان میں خاص طور پر شیل آئل اور گیس کے حوالے سے بہت زیادہ غیر استعمال شدہ وسائل موجود ہیں اور ان مقامی وسائل کو قابلِ استعمال ذخائر میں تبدیل کرنا ہماری حکومت کا ہدف ہے۔ ہم پہلے ہی امریکی کمپنیوں کے ساتھ مثبت معلوماتی تبادلے کر رہے ہیں۔ دونوں حکام نے حالیہ ’’ڈائریکٹ لائن‘‘ ویبینار کی کامیابی کو سراہا جو امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں مواقع سے جوڑنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا اور اسے آئندہ تیل و گیس کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک ماڈل قرار دیا۔امریکی ناظم الامور نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا ، پاکستان انسدادِ دہشتگردی مکالمہ کامیابی سے جاری رہا ہے، اب ہم چاہتے ہیں کہ اس شراکت داری کو اقتصادی میدان میں بھی آگے بڑھایا جائے۔ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور امریکی ٹیکنالوجی و سرمایہ کاری کے ذریعے باہمی اقتصادی و توانائی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔\932مزید قومی خبریں
-
ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
دنیا کے 80 فیصد ممالک فلسطینیوں کی آزاد و خود مختارریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، حافط طاہر اشرفی
-
پاکستان کی بقا مزید صوبوں اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے،خرم نواز گنڈاپور
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
-
لاہور: گلی میں بیٹھی خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.