وائٹ ہائوس نے ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنالیا

بدھ 20 اگست 2025 16:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)امریکا میں پابندی کے خدشات اور متنازع قانون کے باوجود وائٹ ہائوس نے باضابطہ طور پر ٹک ٹاک پر اپنا اکائونٹ بنا لیا۔

(جاری ہے)

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایپ کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو امریکی خریدار کو فروخت کرنے یا ملک میں ایپ پر پابندی کے خطرے کا سامنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اس قانون کی ڈیڈ لائن کو کئی بار آگے بڑھا چکے ہیں اور اب نئی ڈیڈ لائن 17 ستمبر مقرر ہے، رواں سال جون میں دی گئی توسیع نے ایپ کو 17 کروڑ امریکی صارفین کے لیے قابلِ استعمال رکھا، حالانکہ گزشتہ سال منظور شدہ قانون میں اس کی چینی ملکیت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :