غزہ کی جنگ فورا ختم ہو، تمام قیدیوں کی واپسی ہونا چاہیے ، امریکی ایلچی

فلسطینی قیدیوں کی ایک متناسب تعداد کو رہا کیا جائے اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کی جائے،وٹکوف

بدھ 20 اگست 2025 16:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کی جنگ روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ثالثی ممالک اب بھی غزہ میں جنگ بندی اور حماس و اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق نئی تجویز پر اسرائیلی جواب کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

وٹکوف نے بدھ کو گفتگو میں کہا کہ 20 قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس واپس لایا جانا چاہیے، اسی طرح مناسب تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور تباہ حال فلسطینی علاقے کی تعمیر نو کی جانی چاہیے۔

انھوں نے زور دیا کہ غزہ کی جنگ کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ختم ہونا چاہیے۔امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ تمام قیدی غزہ سے واپس لائے جائیں۔