ملتان،خواتین یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی ٹرانس نیشن ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت برطانیہ کےادورہ مکمل کر کے واپس پہنچ گئیں

بدھ 20 اگست 2025 17:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان کی رجسٹرار اور شعبہ فزکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر ملکہ رانی برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے واپس پہنچ گئیں ۔ترجمان کے مطابق خواتین یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی نے ٹرانس نیشن ایجوکیشن کے پراجیکٹ ٹرانس نیشن ہم آہنگی کے تحت برطانیہ کا دوہ کیاجس میں دیگر دو یونیورسٹیوں تھل یونیورسٹی بھکر اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آبادکے پروفیسر بھی شامل تھے۔

یہ پراجیکٹ برٹش کونسل کے تعاون سے کیا گیا ۔ پراجیکٹ تین اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے ڈیزائین کیاگیا جس کے تحت پاکستان اور برطانیہ کے تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ ان چیلنجوں میں برطانیہ اور پاکستانی ماہرین تعلیم کے درمیان مشترکہ تصنیف کی کم ہوتی تعداد ، پاکستانی فیکلٹی کے لیے بین الاقوامی سطح پر پی ایچ ڈی کرنے کے محدود مواقع اور خواتین محققین کی شرکت اور ترقی کو بڑھانے کی فوری ضرورت شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ملکہ رانی نے اس دورے میں لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی اور کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سمیت ممتاز اداروں کا دورہ کیاااور سٹریٹجک پراجیکٹ میٹنگز اور تعلیمی کانفرنس میں حصہ لیا۔ڈاکٹر ملکہ رانی کا کہنا تھا کہ یہ دروہ بہت کامیاب رہا،خواتین یونیورسٹی ملتان کی اساتذہ اس پراجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی۔ برطانیہ اور پاکستانی ماہرین تعلیم کے درمیان کم از کم تین بین الضابطہ تعاون پر مبنی تحقیقی نیٹ ورکس قائم کریں گی، برطانیہ کی دیگر یونیورسٹیوں کی طرف سے پیش کردہ دور دراز کے پی ایچ ڈی پروگراموں میں کم از کم تین پاکستانی فیکلٹی ممبران کا اندراج کرایا جائے گا،کم از کم پچاس خواتین ریسرچ سکالرز کو ریسرچ لیڈرشپ پروگرام میں قیادت اور تحقیقی انتظام میں اعلیٰ مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا،خواتین یونیورسٹی خواتین کےلئے سب کیمپس ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ ریموٹ پی ایچ ڈی کی سہولت بھی سکالرز کو دی جائے گی ،اس پراجیکٹ کے تحت خواتین یونیورسٹی میں پہلے ہی مختلف ٹریننگ اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔دو بہترین تحقیقی مقالے تحریر کرنے والے پروفیسر کوپی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا جائے گا اور خواتین یونیورسٹی میں سب کیمپس کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔