Live Updates

کراچی میں تین منزلہ عمارت گرگئی، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، 2 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 اگست 2025 13:14

کراچی میں تین منزلہ عمارت گرگئی، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تین منزلہ عمارت گرگئی، جس کے ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے مومن آباد میں پیش آیا جہاں بارش کے بعد تین منزلہ عمارت اچانک گر گئی، واقعے کی اطلاعا ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے کی جانب سے 2 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد گلستان جوہر بلاک 18 کی رہائشی عمارت میں پانی جمع ہوجانے سے مکین فلیٹس میں محصورہو گئے ہیں، بارش کا پانی رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں جمع ہوگیا ہے، اس صورتحال میں عمارت کے مکین عارضی سیڑھیاں لگا کر فلیٹس سے نکلنے پر مجبور ہیں، اسی طرح کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر بی میں بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جہاں ریسکیو حکام کی طرف سے مکینوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کراچی میں موسلادھار بارشوں کے بعد لیاقت آباد کی سڑک بیٹھ گئی اس سڑک کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا تھا جب کہ کورنگی کراسنگ سے قیوم آباد جانے اور آنے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں، ٹریفک کو قیوم اباد چورنگی سے بلوچ کالونی کی طرف اور سی این جی کٹ سے گودام چورنگی کی طرف بھیجا رہا ہے، ای بی ایم کازوے روڈ بھی محمود آباد کی طرف آنے اور جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں، ٹریفک کو محمود آباد سے ایکسپریس وے جانب قیوم آباد کی طرف موڑ دیا گیا، گودام چورنگی سے آنے والے ٹریفک کو قیوم آباد اور شان چورنگی کی طرف بھیجی جا رہی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات