Live Updates

عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

سابق وزیراعظم نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے.سلمان اکرم راجہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اگست 2025 13:20

عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اعظم سواتی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اگست ۔2025 ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی اور اعظم خان سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان نے عمر ایوب کی جگہ قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی جب کہ شبلی فراز کی جگہ سینیٹ میں اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے، سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں کمیٹی کے ارکان فیصلہ کریں گے کہ آئندہ ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا جائے یا نہیں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے 5 نام طلب کیے ہیں جن میں ایک کا انتخاب وہ خود کریں گے اور اسے ہی اپوزیشن لیڈر نامزد کیا جائے گا.

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے عمرایوب اورشبلی فرازکی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے لیے پارٹی راہنماﺅں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے عہدے پر نامزدگی کے لیے متعددناموں پر غور کیا جارہا ہے ‘رپورٹ کے مطابق پارٹی کے متعددراہنماﺅں نے عمران خان کو پیغام بجھوایا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیا جائے اور خالی ہونے والی نشستوں پر امیدوار نامزدکیئے جائیں تاہم گزشتہ روزسابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیا جائے.

یادرہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میںالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اراکین عمر ایوب خان‘رتاج گل‘صاحبزادہ حامد رضا‘احمد چٹھہ‘ رائے حسن نواز‘رائے حیدر علی ‘ جمشید دستی اورعبد الطیف ‘سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرشبلی فراز سمیت پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کو نااہل قراردیا تھاجس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ‘پارلیمانی لیڈ اورڈپٹی پارلیمانی لیڈرکے عہدوں کو خالی قراردیتے ہوئے پی ٹی آئی سے چیمبر بھی واپس لے لیے تھے عمر ایوب کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 7ارکین اسمبلی سے 15قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی واپس لے لی تھی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات