سابق اولمپیئن صوبیدار عبد الخالق مرحوم کی بیوہ کی صحت یابی کیلئے دعا

بدھ 20 اگست 2025 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) ایشیا کے تیز ترین اتھلیٹ (برڈ آف ایشیائ) سابق اولمپیئن صوبیدار عبد الخالق (مرحوم) کی اہلیہ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے اتھلیٹکس کوچ محمد اعجاز کی والدہ محترمہ ولایتِ بیگم جو ان دنوں شدید علیل اور فوجی فائونڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں ان کے صاحبزادے محمد اعجاز نے والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کرتے بتایا کہ والدہ محترمہ کا دو روز قبل آپریشن ہوا ہے اور ابھی بھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں، سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین اور ایشیا اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل محمد اکرم ساہی، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہ جہاں میر اور اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین برگیڈئیر ریٹائرڈ سلطان محمود ستی کے علاوہ تنظیموں کے عہدیداران نے ایشیا کے تیز ترین اتھلیٹ (برڈ آف ایشیاء ) سابق اولمپیئن صوبیدار عبد الخالق (مرحوم) کی اہلیہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت مند فرمائے۔