یومِ آزادی کی مناسبت سے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی آئی ٹی سینٹر میں سپورٹس گالا کا انعقاد

بدھ 20 اگست 2025 17:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی زیرمیزبانی سے یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر میر سجاد حسین تالپور تھے جبکہ پروگرام کی نگرانی ڈئریکٹر سپورٹس انوار حسین خانزادہ نے کی۔اس موقع پر آئی ٹی سی کی کل 17 طالبات نےکھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

بیڈمنٹن ایونٹ میں مس عروشہ عقیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مس حنفہ ڈاھری دوسری پوزیشن پر رہیں۔ دوسری جانب آئی ٹی سی کے اساتذہ کے مابین ایک فرینڈلی بیڈمنٹن میچ بھی کھیلا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر میر سجاد حسین تالپور، ڈائریکٹر آئی ٹی سی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈاکٹر عارف حسین مگسی، کوآرڈینیٹر آئی ٹی سی دوسری پوزیشن پر رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین تالپور نے کہاکہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال کی ہدایات پر کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے کیونکہ یہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور صحت مند تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ سپورٹس گالا صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ ہماری قومی روح اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کا جشن ہے۔

اس موقع پر انوار حسین خانزادہ، ڈائریکٹر سپورٹس نے کہا کہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کا جوش و خروش نہایت حوصلہ افزا ہے۔ ہمارا مقصد طلبہ کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں، جو ان کی ہمہ جہت شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔اس تقریب کی میزبانی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر کویتا تبسم، ڈاکٹر ذوالفقار علی مہر اور ڈاکٹر سوہنی عباسی نے انجام دیئے۔