آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لئے یہ پروگرام ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے

بدھ 20 اگست 2025 17:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)AJKTEVTA کے زیر انتظام ہنر مند نوجوانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار کے مواقعوں سے استفادہ کے لئے جاپانیز، کورین اور جرمن لینگویج کے علاوہ فنانس، ہیوی مشینری آپریٹر، Hospitality اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) سے متعلق جدید کورسز میں بالترتیب SAP آڈٹ مینجمنٹ, SAP فنانشل اکاؤنٹنگ, SAP GRC پراسیسنگ کنٹرول, SAP GRC ایکسیس کنٹرول, بلڈوزر اینڈ grader آپریٹر, excavator اینڈ wheel لوڈر, موبائل کرین آپریٹر, JCB آپریٹر اینڈ fork لفٹر, ریسٹورنٹ مینیجر, ایونٹ مینیجر, سرٹیفائڈ ethical ہیکنگ اینڈ فرانزک انویسٹیگیشن, پراجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل, Fullstack Development, موبائل application اینڈ game ڈویلپمنٹ, AWS cloud, میڈیا گرافکس اینڈ ویڈیو ایڈیٹنگ 3D animation جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت آزاد جموں و کشمیر و مہاجرین مقیم پاکستان کے مجموعی طور پر 1850 ٹرینیز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ٹریننگ کی حکام بالا کی جانب سے دی گئی ہدایات کی روشنی میں مؤثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔اس ٹریننگ پروگرام میں حکومت کی سرپرستی میں AJKTEVTA کے زیر انتظام پاکستان کے بہترین اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی معیار پر تربیت دی جا سکے۔

NUML یونیورسٹی، رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی، Hashoo ہنر ایسوسیشن، Red-C ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، Al Faisal ٹریننگ سینٹر، سٹار کالج، Lucent Tech، Fusion Edge ادارے قابل ذکر ہیں۔ چیئرمین AJKTEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس قیمتی وقت کو ضائع نہ کریں ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں نئی مہارتیں سیکھیں اور اپنی محنت سے نہ صرف اپنا مستقبل سنواریں بلکہ آزاد کشمیر کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔

AJKTEVTA نوجوانوں کو جدید علوم، ہنر اور روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے اور لینگویج، ہیوی مشینری آپریٹر، فنانس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور hospitality کے شعبے میں تربیتی پروگرام خطے کی ترقی کے لئے نئے دروازے کھول سکتے ہیں نا صرف روزگار کے مواقعے فراہم ہوں گے بلکہ آزاد کشمیر کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کورسز میں ٹریننگ کے حصول کے بعد آزاد کشمیر میں معاشی ترقی کے ساتھ بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لئے یہ پروگرام ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے -