Live Updates

حکومت شہریوں کی جان ومال کو محفوظ بنائے، محمد امان پراچہ

افواج پاکستان کو سلام ہے جو لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں،نائب صدر فیڈریشن چیمبر

بدھ 20 اگست 2025 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی)کے نائب صدرمحمدامان پراچہ نے کہا کہ صرف ایک دن کی بارش نے کراچی میں تباہی مچادی ہے،شہر کے گٹر اورنالے ابل گئے جبکہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث جگہ جگہ سڑکوں پر نالے بن گئے اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اس کے علاوہ کر اچی میں ہونے والی بارشوں سے شہر میں مزیدکھنڈرات بن گئے ہیں ،حکومت کو چاہیئے کہ وہ شہر میں پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کرے تاکہ آئندہ دنوں میں ہونے والی بارشوں سے لوگ محفوظ رہ سکیں۔

ایک بیان میں امان پراچہ نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی بدترین بارشوں اور سیلاب نے جس طرح سے تباہی مچائی ہے ،ان متاثرہ علاقوں کے لوگ حکومت کی توجہ کے منتظرہیں ،سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کا جذبہ انسانیت نے قوم میں ایک نیا جذبہ پیدا کیا ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھیج رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امان پراچہ نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں تک امداد پہنچانے اورپھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے پاک فوج نے بے مثال کام کیا ہے،ہمارے فوجی جوان سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اورمشکل کے ان لمحات میںپاک افواج کا کردار قوم کیلئے لازوال ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بارش سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے اور بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات