قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تدریسی و تعلیمی بہتری کے عنوان پر تین روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا

بدھ 20 اگست 2025 23:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تین روزہ کینیڈین تصدیق شدہ انسٹرکشنل سکلز ورکشاپ (ISW)بعنوان تدریسی و تعلیمی بہتری ورکشاپ (TLEW) کا آغاز ہوگیا۔ یہ ورکشاپ QTL_net کی رہنمائی میں منعقد کی گئی ہے۔تین روزہ ورکشاپ جامعہ قراقرم اور آغا خان یونیورسٹی کے درمیان جاری شراکت داری کا حصہ ہے،جو شمالی پاکستان میں تعلیمی معیار اور فیکلٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگلے تین دنوں کے دوران جامعہ قراقرم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 فیکلٹی ممبران کو تدریسی مہارتوں، کورس کی منصوبہ بندی اور فعال انداز میں سیکھنے کی حکمت عملیوں کی تربیت دی جائے گی جو انہیں جدید تدریسی طریقوں سے آراستہ کرے گی اور طلبہ کی دلچسپی اور مؤثر انداز میں سیکھنے کو فروغ دے گی۔ یہ ورکشاپ خطے میں اعلیٰ تعلیم کو مضبوط بنانے اور فیکلٹی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے جوجامعہ قراقرم میں جدید تدریسی طریقوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔