Live Updates

عمران خان سے (آج) ملاقات کا دن، فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال

بدھ 20 اگست 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)بانی پی ٹی آئی سے (آج) جمعرات کو رفقا کی ملاقات کا دن ہے جس پر پی ٹی آئی کوآرڈنیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر امجد علی، چودھری افتخار حسین، امین اللہ خان کا نام فہرست میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چودھری نذر، صحافی اسد اللہ خان اور بشارت راجا بھی کل عمران خان سے ملاقات کے لئے آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات