اسلام آباد،طلبا کو منشیات فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، غیر ملکی خاتون گرفتار

بدھ 20 اگست 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی میں طلبا کو منشیات فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔کارروائی کے دوران غیر ملکی خاتون منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

نائیجیرین خاتون کی شناخت وصیلت اموسا عرف علابہ کے نام سے ہوئی ہے جسے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ تھرٹین کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون کے فلیٹ سے 180 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ ملزمہ کا تعلق نائیجیریا کے شہر لاگوس سے ہے اور اس کا پاسپورٹ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار خاتون طلبا کو منشیات کی فراہمی میں بھی ملوث تھی۔اس سے قبل بھی متعدد نائجیرین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :