کے پی میں ایف بی آرکی ملی بھگت سے 26کروڑ کی سگریٹ چوری کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے ایف بی آر حکام کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا

بدھ 20 اگست 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)خیبرپختونخوا میں ایف بی آرکی ملی بھگت سے 26کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ چوری ہونے کا انکشاف ہونے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے ایف بی آر حکام کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایف بی آرکی ملی بھگت سے 26کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ چوری کا معاملہ سامنے آیا،حکام نے بتایا صوابی پولیس کے مطابق سگریٹ کے 2828کارٹن سرکاری گودام سے چوری ہوئے جو ایف بی آر کے پاس تھا،ڈی سی کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا،کمیٹی نے ہدایت کی ایف بی آر آئندہ اجلاس میں پیش ہوکربتائیں کہ ان کے افسر کیسے چوری میں ملوث ہیں ۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا میں پنجاب رینجرزکی تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا،جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کا کہناتھاکہ چیئرمین ایف بی آرکی درخواست پررینجرز تعینات کی ہے،ان لیند ریونیو افسروں کو ریکوری کے دوران دھمکیاں ملتی ہیں،اس وجہ س رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیاگیا،کابینہ نے بھی تعیناتی کی اجازت دی ہے۔