گرین پاکستان پروگرام: پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن کے زیر اہتمام 21اگست کو خصوصی شجر کاری مہم ’’ایک بیٹی،ایک شجر ‘‘کا آ غاز ہو گا

بدھ 20 اگست 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) گرین پاکستان پروگرام کے تحت وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی ادارے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن کے زیر اہتمام جمعرات 21اگست کو خصوصی شجر کاری مہم ’’ایک بیٹی،ایک شجر ‘‘کا آ غاز ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان کے مطابق اس ضمن میں خصوصی تقریب دن 11بجے پی ایچ اے آ فیسرز ریذیڈینشیا کری روڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔