وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹوکیو میں میٹروپولیٹن ایکسپریس وے نیہو باشی سیکشن کا دورہ

مریم نواز نے جاپان کے قدیمی نیہو باشی برج کا دورہ کیا،نیہوباشی ایکسپریس وے پراجیکٹ کے ماحول دوست اثرات سے آگاہ کیا گیا

بدھ 20 اگست 2025 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹوکیو میں میٹروپولیٹن ایکسپریس وے نیہو باشی سیکشن کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے قدیمی نیہو باشی برج کا دورہ کیا۔نیہوباشی برج پیدل واک کرنے والوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہے۔نیہوباشی ٹوکیو کا مشہور واٹر فرنٹ ٹوکیو سٹیشن اور دیگر ڈسٹرکٹ کو باہم منسلک کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نیہوباشی برج کی قدیمی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے انڈر گراؤنڈ ایکسپریس وے اگلے چند سال میں مکمل ہوجائے گا۔نیہوباشی ایکسپریس وے جاپان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بننے والامیگا پراجیکٹ ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کونیہوباشی ایکسپریس وے پراجیکٹ کے ماحول دوست اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نیہوباشی ری ڈویلپمنٹ کے ہب ’’وسٹا‘‘کا بھی جائزہ لیا۔