ج*اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی کی اسلام آباد میں اہم ملاقات

ڑ*پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ: چھٹے سالانہ مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

بدھ 20 اگست 2025 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ڑی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سالانہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ڑی پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہیں اور وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا پولِٹ بیورو کے رکن بھی ہیں۔ترجمان کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ نے نائب وزیرِ اعظم کے ساتھ مل کر چھٹے سالانہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کرنے کا ارادہ کیا ہے، جو آج اسلام آباد میں منعقد ہوں گی