
جاپان کے صنعتی شعبہ کی سرگرمیاں اگست میں بھی کمی کا شکار ، غیر ملکی آرڈرز میں 17 ماہ کی تیز ترین کمی ریکارڈ
جمعرات 21 اگست 2025 10:40
(جاری ہے)
اعدادوشمار کے مطابق آؤٹ پٹ میں معمولی بحالی دیکھی گئی لیکن نئے آرڈرز میں کمی برقرار رہی جو ملکی اور غیر ملکی دونوں سطحوں پر کمزور طلب کی عکاسی کرتی ہے۔
غیر ملکی آرڈرز میں 17 ماہ کی تیز ترین کمی ریکارڈ کی گئی جو برآمدات پر انحصار کرنے والے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔سرکاری تجارتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں جاپانی برآمدات میں فروری 2021 کے بعد سب سے زیادہ کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ امریکی ٹیرف کا بڑھتا ہوا اثر تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ طے پانے والے امریکاجاپان تجارتی معاہدے کے تحت امریکی صدر ٹرمپ نے جاپانی مصنوعات پر ٹیرف کو 15 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا ۔ کچھ صنعت کار کاروباری حالات کے حوالے سے نسبتاً پر امید ہیں تاہم مجموعی طور پر اب بھی محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔پی ایم آئی کے اعدادوشمار کے مطابق مینوفیکچررز کے لیے خام مال کی لاگت میں اضافہ ہوا جبکہ فروخت کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ چار سال سے زائد کی کم ترین سطح پر آ گیا جس سے منافع کے مارجنز پر دباؤ میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔خدمات کے شعبے میں سرگرمیاں اگست میں بھی بڑھیں مگر رفتار سست رہی، جہاں فلیش سروسز پی ایم آئی جولائی کے 53.6 سے کم ہو کر 52.7 پر آ گیا۔مجموعی پی ایم آئی آؤٹ پٹ انڈیکس، جو مینوفیکچرنگ اور خدمات دونوں کو یکجا کرتا ہے، اگست میں بڑھ کر 51.9 پر پہنچ گیا جو جولائی میں 51.6 تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں گیارہویں موسمیاتی کنٹرول کانفرنس شروع
-
ٹرمپ کا رواں ماہ آسیان اجلاس میں شرکت کا امکان
-
امریکی یہودیوں میں اسرائیلی مخالفت بڑھ گئی ،60 فیصد غزہ پر حملے کے مخالف
-
برطانیہ ،ایک آئی فون نے چوری شدہ فونز اسمگل کرنے والے گینگ تک پہنچا دیا
-
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
-
بھارت کے ساتھ ویزا معاہدے کے خواہاں نہیں ، برطانیہ
-
میانمار میں مذہبی تہوار میں بم حملے سے شریک 24 افراد ہلاک 47 زخمی
-
مخالفت کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دئیے
-
امریکی قانون سازوں کا چین کو چِپ سازی کے آلات کی فروخت پر وسیع پابندیوں کا مطالبہ
-
پنجاب میں دو سالوں میں زراعت تباہ ہوچکی ، گندم میں 17سو کروڑ کا فراڈ ہے
-
چینی کمپنی کا ابوظہبی میں پہلا اوورسیز پلانٹ، 30 کروڑ درہم کی سرمایہ کاری
-
پاکستان کا خواتین کو درپیش مظالم کو جاگر کرتے ہوئے عالمی برادری سے تحفظ دینے کا مطالبہ، اقوام متحدہ میں بھارتی نمائندے سے زبانی جھڑپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.