Live Updates

آسٹریلیا،گاڑی دریا میں گرنے سے 2 افراد لاپتہ

جمعرات 21 اگست 2025 11:51

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں گاڑی دریا میں گرنے سے 2 افراد لاپتہ ہو گئے،جن کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے جمعرات کو بیان میں بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو سڈنی سے 70 کلومیٹر شمال مغرب میں سینٹ البانس کے چھوٹے سے قصبے سینٹ البانس کے قریب اس وقت پیش آیا جب شدید بارش کے درمیان گاڑی دریائے میکڈونلڈ میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ ایک شخص جس کی عمر 20 سال ہے نے دریا کے کنارے پہنچ کر اپنی جان بچائی ،حادثے کی اطلاع پر نیو سائوتھ ویلز سٹیٹ ایمرجنسی سروس اور رورل فائر سروس کے اہلکاروں نے لاپتہ ہونےوالے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :