مظفرآباد‘ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 12:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص کو مظفر آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق راولاکوٹ کے رہائشی پر تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم نے حساس ملکی راز دشمن ملک کی ایجنسی کو بھاری رقم کے عوض دیے۔واضح رہے کہ بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغے تھے جس میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔