بارشوں کا موجودہ سلسلہ 10ستمبر تک جاری ،آنے والا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا‘ مصدق ملک

اگلے مون سون کی تیاری آج سے ہی شروع کرنی ہوگی ،اس بار بارشوں کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے‘ وفاقی وزیر

جمعرات 21 اگست 2025 14:58

بارشوں کا موجودہ سلسلہ 10ستمبر تک جاری ،آنے والا مون سون زیادہ شدت والا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 10ستمبر تک جاری رہے گا اور آنے والا مون سون اس سے زیادہ شدت والا ہوگا۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگلے مون سون کی تیاری آج سے ہی شروع کرنی ہوگی کیونکہ اس بار بارشوں کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پختونخوا ہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پہاڑوں سے پتھر گرتے ہیں اور کلائوڈ برسٹ یا سیلاب آتا ہے تو یہ بڑے بڑے پتھر تنکوں کی طرح بہہ آتے ہیں بالکل یہی صورتحال بونیر میں پیش آئی۔انہوں نے کہا کہ جب سیلابی ریلے کے راستے میں ہوٹل اور ریزورٹس آ جاتے ہیں تو ان کے زد میں آنے سے تباہی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ان عمارتوں کا کنکریٹ اور بڑے گارڈر بہہ کر نشیبی آبادیوں پر جا گرتے ہیں جو اصل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔