جائیداد کے تنازع پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

جمعرات 21 اگست 2025 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے کی جائیداد کے تنازع پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے 29 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کریم بخش کی جائیداد 1952 میں تقسیم ہوئی اور اس وقت ان کی بہن غفوراں بی بی نے کوئی اعتراض نہ اٹھایا۔ وہ 1988 تک زندہ رہیں اور بعد ازاں ان کی اولاد نے 2009 میں دعوی دائر کیا، جو قانون کے مطابق ناقابل سماعت تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ تاخیر سے دائر ہونے والا دعوی قانونی طور پر قابلِ عمل نہیں عدالت نے ماتحت ٹرائل کورٹ کی ڈگری کالعدم قرار دے دی۔