اسرائیلی وزیراعظم آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بیان پر تلملا اٹھے

آسٹریلوی وزیر اعظم کمزور سیاستدان ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اسرائیل سے غداری ہے،ردعمل

جمعرات 21 اگست 2025 17:20

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)اسرائیلی وزیراعظم آسٹریلیا کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بیان پر تلملا اٹھے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا آسٹریلوی وزیر اعظم کمزور سیاستدان ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اسرائیل سے غداری ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو کے بیان کے بعد آسٹریلوی وزیر داخلہ کا شدید ردعمل سامنے آگیا انہوں نے نیتن یاہو کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ طاقت کا پیمانہ بچوں کو بھوکا رکھنا یا لوگوں کو مارنا نہیں ہوتا۔آسٹریلیا نے اسرائیلی انتہا پسند رہنما سیمخا روتھ مین کا ویزا منسوخ کر دیا، اسرائیل نے بھی آسٹریلوی سفیروں کے ویزے واپس لے لئے۔