روس کے مشرقی ساحل پر 5.6 شدت کا زلزلہ

جمعرات 21 اگست 2025 17:28

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) روس کے مشرقی ساحل پر واقع کمچاٹکا جزیرہ کے قریب جمعرات کے روز 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق روسی اکیڈمی آف سائنسز کے جیو فزیکل سروس کی کمچاٹکا برانچ نے رپورٹ دی کہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 50.4 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کا مقام پیٹروپاولووسک-کمچاٹسکی شہر سے 208 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

حکام نے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی تاہم زلزلے کی شدت کو دیکھتے ہوئے مقامی ماہرین صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ 30 جولائی کو اسی علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 8.8 شدت کا ایک انتہائی طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے کمچاٹکا میں زلزلہ پیما تاریخ کا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :