ڈپٹی کمشنر نارووال آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 21 اگست 2025 17:44

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر نارووال آفس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا نوید،اے ڈی سی جی غلام سرور سمیت متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران کی شرکت۔ضلع نارووال میں بھکاری مافیا کے خلاف کی جانے والی کارروائی اورضلع نارووال کی حدود میں پائے جانے والے مدرسوں کی تعداد اور انکی رجسٹریشن کے پراسس،ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں قائم مدرسوں کی رجسٹریشن کے پراسس بارے ابتک کی پراگرس بارے فورم کو آگاہ کیا گیا۔

ضلع نارووال کی مین شاہراہوں اور گزرگاہوں پر پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے،لائسنس اور ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیو کرنے اور اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور روڈ چیکنگ کے دوران پکڑے جانے والے منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائیوں بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں واپڈا کی جانب سے گذشتہ ماہ کے دوران بجلی کے بلوں کی مد میں کی جانے والی ریکوری اور بجلی چوری کے جرم میں ملوث لوگوں کے خلاف اب تک کی جانے والی81 ایف۔آئی۔آر اور 3432425 روپے جرمانہ سمیت مختلف کارروائیوں کی تفصیل بتائی گئی،سول ڈیفنس نارووال کی طرف سے ضلع نارووال میں پٹرول اور گیس کی غیرقانونی ری۔فلنگ کا کام کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کروائی جانے والی FIR،سیل کی جانے والی دوکانوں اور عائد کردہ جرمانے کی تفصیل بتائی گئی ۔

اس موقع پر انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران نارووال کی تمام تحصیلوں میں غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف کیے جانے والے گرینڈ آپریشن کے دوران،گرائی جانے والی پکی تجاوزات،مین بازاروں کی اطراف بنائے جانے والے تھڑوں اور چبوتروں کو گرانے کی بابت کی جانے والی کارروائیوں اور جرمانوں کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ضلع نارووال کی حدود میں رہائش پذیر اور نارووال سے نقل مکانی کرنے والے افغان شہریوں بارے بھی بات کی گئی اور یہ بتایا گیا کہ ابھی تک کل 82 افغان شہریوں کو بحفاظت افغانستان پہنچایا جاچکا ہے۔

ایف۔بی۔آر نارووال کی جانب سے پوائنٹ آف سیلز،ریٹیلرز،سمیت مختلف کارروائی مراکز پر لگائے جانے والے سیل ٹیکس اور ٹیکسز کی ریکوری پر بات کی گئی۔اس موقع پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نارووال میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پراپرٹی ٹیکس بارے بریف کیا گیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر منعقد کی جانے والی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا مقصد یہ ہے کہ تمام محکمے ایک ٹیم کے طور پرایک دوسرے سے ملکر تقویض کردہ ٹاسکوں کو مکمل کریں،تاکہ عوام الناس کو تمام تر شعبہ ہائے زندگی میں ریلیف مہیا کیا جاسکیاور ضلعی سطح پر ہر شعبے میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائیاں بروقت عمل میں لائی جاسکیں۔