Live Updates

سیلاب کی تباہ کاریاں،بونیر میں ملبےسےمزید 6 بچوں کی نعشیں نکال لی گئیں،پی ڈی ایم اے کے پی کے

جمعرات 21 اگست 2025 20:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع بونیر میں مزید 6بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں جس کے بعد سیلاب اموات کی تعداد 291ہو گئی۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے پی کے کے مطابق گزشتہ روز بونیر میں سیلاب سے مزید 8 بچے زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بارش اور سیلاب کے باعث 4 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات