کوہستان کرپشن سکینڈل میں مزید 3ملزمان کے نام سامنے آگئے ،نیب پشاور حکام

جمعرات 21 اگست 2025 20:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) کوہستان کرپشن سکینڈل میں مزید 3ملزمان کے نام سامنے آگئے ،بینک کیشئر مشرف،آڈیٹراے جی آفس عالمزیب اورکنٹریکر شفیق کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب پشاور حکام کے مطابق تینوں ملزمان نے عبوری ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔نیب پشاور حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کے بینک اکائونٹس میں 2 ارب 3 کروڑ سے زائد ٹرانزیکشن کی گئی ہے۔ملزم اے جی آفس کے آڈیٹر عالمزیب کے بھائی کے اکائونٹ میں کروڑوں روپے ہیں،نیب نے احتساب عدالت میں ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کردیا۔

متعلقہ عنوان :