زرمبادلہ کے ملکی ذخائر13 ملین ڈالر اضافے سے 19.570ارب ڈالرہوگئے

جمعرات 21 اگست 2025 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کاحجم 19.570 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق 15 اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.570 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کاحجم 14.256 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.314ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

15 اگست 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ملین ڈالر اضافے سے 14.256 ارب ڈالر ہو گئے۔