۱بلوچستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی،کرائمزپیداکرکے قبائل کولڑانے والے ہمارے دشمن ہیں،مولانا ہدایت الرحمن

جمعرات 21 اگست 2025 22:25

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی،کرائمزپیداکرکے قبائل کولڑانے والے ہمارے دشمن ہیں،زیارت جیسے پرامن علاقے میں بدامنی پیداکرنے کی مذمت کرتے ہیں۔لڑاواورحکومت کرو،لڑاواورچیک پوسٹیں بناکرفوجی آپریشن کی راہ ہموار طاقت کااستعمال تباہ کن ہے۔

غربت،جہالت،بدامنی اورلٹیروں کے خلاف مل کرلڑنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقیقی قیادت یکجاومتحدہوجائے تاکہ جعلی نمائندوں فارم47کی لوٹ مارکاخاتمہ،امن،ترقی اورخوشحالی کی راہ ہموارہوجائے۔جعلی نمائندوں،رشوت خورمافیاز،لٹیرے سیکورٹی فورسز،چور مقتدرقوتوں کے خلاف بھرپور عوامی مذاہمت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

حق دوتحریک کے ذریعے عوام متحدیکجاہوجائے بصورت دیگر وسائل بچیں گے نہ ادارے۔اگرہم نے جمہوری مذاہمت کاراستہ چھوڑ دیا تولٹیروں کی لوٹ مارمیں بدترین اضافہ ہوگا۔قانونی تجارت کی بحالی،بے روزگاری وغربت میں کمی کیلئے فوری طورپربلوچستان کے چمن سے گوادرتک بارڈرزکھولنے ہوں گے۔وسائل ومعدنیات کی حفاظت دیانت دار حقیقی عوامی نمائندوں کا فرض ہے زیارت میں بدامنی قبائل کولڑانے کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان کے عوام کوامن،تاجروں کوتجارت نوجوانوں کو روزگاردیناحکمرانوں کافرض عوام کاحق ہے جماعت اسلامی حق دوبلوچستان کومزیدفعال ومنظم کریگی ذمہ داران ہرسطح کمیٹیاں بناکرپارٹی کومنظم کریں سیلاب وبارش متاثرین کی مدد کیلئے بھی فنڈریزگ کریں