کمپنی پاکستان کے لاکھوں صارفین کو منصفانہ اور قابلِ اعتماد خدمات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے، جاز

جمعرات 21 اگست 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) جاز نے کہا ہے کہ کمپنی پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک کی مکمل تعمیل کے ساتھ کام کرتی ہے،جاز پاکستان کے لاکھوں صارفین کو منصفانہ اور قابلِ اعتماد خدمات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ جاز کے تمام ٹیرف اور سروسز صرف پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی باقاعدہ منظوری کے بعد لانچ کئے جاتے ہیں جو کہ شفاف اور واضح طریقہ کار کے مطابق ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جاز نے بروقت منظوریوں اور لازمی شراکتوں کے تفصیلی شواہد پیش کئے ہیں جو اس کے قانونی اور شفاف آپریشنز کو اجاگر کرتے ہیں۔ کمپنی نے اپنے معزز صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ہر سروس ریگولیٹری منظوری کے تحت شفاف اور قابلِ استطاعت ہے۔ جاز پاکستان کے لاکھوں صارفین کو منصفانہ اور قابلِ اعتماد خدمات فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔جمعرات کوآڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن سیکٹر آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے حوالے سے واضح کیا ہےکہ اس معاملے کو ریگولیٹری حقائق، دستاویزی منظوریوں اور سیکٹر اتھارٹیز کے ادارہ جاتی کردار کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔