Live Updates

-صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کا عوامی خدمت کا منفرد انداز، بارش کے دوران کل حب کے گلیوں اور محلوں میں پیدل گشت، نکاسی آب کے کاموں کی خود نگرانی

جمعرات 21 اگست 2025 23:15

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری نے عوامی خدمت اور زمینی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی عوام دوستی کا ثبوت دیا۔ بارش شروع ہوتے ہی حب شہر کے مختلف علاقوں، امیر آباد ، ساکران روڈ ، بالاچ محلہ ، شہر وسط سے گزرنے والا نالا ، مین روڈ ، محمود آباد روڈ ، لاسی ، رند مارکیٹ سمیت مختلف گلیوں اور محلوں میں پیدل گشت کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیا۔

میر علی حسن زہری نے بارش کے دوران عوامی مسائل کا قریب سے مشاہدہ کیا اور نکاسی آب کے عمل کی براہ راست نگرانی کی۔ دوکانداروں اور علاقے مکینوں سے بھی ملے وزیر زراعت نے موقع پر موجود عملے کو فوری طور پر کام تیز کرنے، مشینری کو ہر ممکن استعمال میں لانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر زراعت میر علی حسن زہری کا کہنا تھا کہ میں اپنی عوام کو بارش میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ عوام کے مسائل حل کرنا اور انہیں ریلیف دینا میری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارے اور بلدیاتی عملہ بارش کے دوران الرٹ رہیں، کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر کے اس اقدام کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ۔عوامی نمائندہ وہی ہے جو عوام کے درمیان کھڑا ہو کر ان کے مسائل حل کرے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران وزیر زراعت کا کراچی کا پروگرام ملتوی کر کے پیدل گلی محلوں میں نکلنا ان کی عوام دوستی کی روشن مثال ہی
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات