جموں و کشمیر،ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی جاری

جمعہ 22 اگست 2025 11:44

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے جمعرات کی شب ضلع کے علاقے جوتھانہ راجباغ میں نامعلوم مسلح افراد کی موجودگی کی آڑ میں یہ کارروائی شروع کی ۔بھارتی فورسز نے علاقے کامحاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کاآغاز کیا ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی۔