سرگودھا ،پولیس مقابلہ میں ویٹرنری کے مقدمہ قتل اور 7سالہ بچے کو اغوا کر کے تاوان کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان بلاک

جمعہ 22 اگست 2025 12:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)سرگودھا کے مبینہ پولیس مقابلہ میں ویٹرنری کے مقدمہ قتل اور 7سالہ بچے کو اغوا کر کے تاوان کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان بلاک ہو گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہپور میں جلال پور نہر کے قریب ویٹرنری ڈاکٹر کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے اور شاہپور کی ریاض الخطیب کالونی سے 7سالہ بچے کو اغوا کر کے تاوان کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سرگودھا کے علاقہ فاطمہ جناح کالونی چک 71شمالی میں چھاپہ مار کر مکان سے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے تھانہ شاہپور پولیس نے گرفتار کیا اور گزشتہ روز گرفتار ملزمان کو اسلحہ کی برامدگی کیلئے پولیس لے جا رہی تھی کہ اس ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے پولیس پر حملہ کردیا اس مبینہ پولیس مقابلہ میں حملہ آور ساتھیوں کی فائرنگ سے ان کے زیر حراست دو ساتھی ملزمان احمد رضا شاہ اور مظہر ہلاک اور حملہ آور فرار ہو گے۔

اس حوالہ سے بتایا گیا کہ مقتول ملزم مظہر ریاض الخطیب کالونی کے 7سالہ بچے کے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں اور دوسرا مقتول ملزم احمد رضا شاہ ویٹرنری ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ہیں۔پولیس تھانہ شاہپور صدر مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے حملہ آور ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔