سرگودھا، الیکٹرک بسوں کے اجرا کیلئے نسپاک اور پی ٹی سی کی ٹیم کا الیکٹرک چارجر کی تنصیب کیلئے اسٹینڈز کا دورہ

جمعہ 22 اگست 2025 12:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)سرگودہا میں الیکٹرک بسوں کے اجرا کے لیے نسپاک اور پی ٹی سی کی ٹیم نے الیکٹرک چارجر کی تنصیب کے لیے اسٹینڈز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے ٹیم کو وزٹ کرواتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 48الیکٹرک بسیں سرگودہا شہر سے چھ تحصیلوں کے لیے چلائی جائیں گی اور یہ الیکٹرک بس سروس صبح 6بجے سے رات 10بجے تک دستیاب ہوگی جس کا کرایہ موجودہ کرایہ سے نصف رکھا گیا ہے تاکہ عوام کو آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جنرل بس اسٹینڈ پر عارضی الیکٹرک چارجر نصب کیا جا رہا ہے جہاں سے الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ٹیم نے لاہور روڈ پر مستقل سائٹ کا معائنہ کرتے ہوئے 4 ہزار کے وی کے جدید بجلی سسٹم کی تنصب کا جائزہ لیا تاکہ مستقبل میں الیکٹرک بس سروس کو مزید مثر اور پائیدار بنایا جا سکے۔ ہر روٹ پر سٹیٹ آف دی آرٹ بس اسٹاپ بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد سرگودہا کے عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :