خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 22 اگست 2025 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت پاک فوج کا بونیر، سوات ، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب زدہ علاقوں میں ساتویں روز بھی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے بند اور متاثرہ راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرین کو راشن و دیگرضروری سامان فراہم اورسیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اے آر)بھی ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروفِ ،پاک فوج کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کررہی ہیں ۔سیلاب زدگان کی بحالی اور مکمل ریسکیو تک پاک فوج کا ریسکیو مشن جاری رہے گا۔\932

متعلقہ عنوان :