سجاول وایا بلڑی شاہ کریم ٹنڈو محمد خان روڑ کئی سالوں سے زبوں حالی کا شکار ہے،سندھ یونائٹیڈ آبادگار فورم

جمعہ 22 اگست 2025 18:00

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)سندھ یونائٹیڈ آبادگار فورم ضلع ٹنڈو محمد خان کے رہنماؤں سید بشیر احمد شاہ ، نظم نارو ، ذوالقرنین لونڈ اور دیگر نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سجاول وایا بلڑی شاہ کریم ٹنڈو محمد خان روڑ کئی سالوں سے زبوں حالی کا شکار ہے ۔ جس کے باعث اس روڈ پر قیمتی جانوں کا نقصان روز کا معمول بن گیا ہے ۔

سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں افراد معذور ہوچکے ہیں ۔ جس کے باعث اس روڈ کا نام خونی روڈ رکھ دیا گیا ہے ۔ اب اس روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوا ہے تو اس میں کرپشن کا بازار گرم کردیا گیا ہے ۔ روڈ کی تعمیر کے لئے 13 ارب روپے کا بجٹ رکھ گیا ہے ۔ جبکہ روڈ کو دونوں اطراف سے صرف تین تین فٹ تمیر کیا جارہ ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ کہ روڈ کے دونوں اطراف کناروں پر قریبی زرعی زمینوں سے ہی اٹھاکر مٹی لگائی جارہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ روڈ کی تعمیر کے لئے مٹی کی بھرائی کے لئے رکھی گئی رقم کو کھانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلڑی شاہ کریم روڈ کو سجاول تک ڈبل روڈ بنانے کے لئے 13 ارب روپے منظور ہوئے ہیں ۔ لیکن بلڑی شاہ کریم روڈ کو سنگل بتایا جارہا ہے ۔ جس کے باعث اس روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے اردگرد آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہیں خدشہ ہے کہ اگر اس روڈ کو سنگل بنایا گیا تو اس روڈ پر ہونے والے حادثت میں کمی نہیں ہوگی اور لوگوں کی زنڈگیوں کو ہر وقت خطرہ برقرر رہے گا انہوں نے کہا کہ اگر مزکورہ بلڑی شاہ کریم روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے اس کام کو بند نہ کیا گیا تو سندھ یونائٹیڈ آبادگار فورم 25 اگست کو پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا