کراچی کے عوام کوہرادوارکی وفاقی،صوبائی،شہری حکومت نے مایوس کیا،محمدسلیم عطاری

جمعہ 22 اگست 2025 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ کراچی میں حالیہ بارشوں نے شہرکاانفراسٹرکچرکوبے نقاب کردیانئی تیارہونے والی سڑکوں پرگڑھے پڑگئے،گلیاں تباہی کامنظر پیش کررہی ہے جہاں دیکھوں نظام زندگی درہم برہم ہے والدین اپنے بچو ںکوگٹرکے پانی میں گزارکراسکول چھوڑنے پر مجبورہیںنمازی محلے کی مسجد میں نمازپڑھنے نکلتے ہیںتوسیوریج کے گنداپانی سے پھلانک کر نکلناپڑتاہے۔

گلی، محلوں اور روڈپر کچرے کاڈھیر،گندگی میں بھی اضافہ ہورہاہے کراچی شہرکی اًب تک صورت حال انتہائی افسوس ناک ہے ہرکوئی ٹک ٹاک بناکر کراچی کے نام پرسیاست چمکارہاہے حکومتی نمائندواور بلدیاتی نمائندوں اوراپوزیشن جماعتوں کی لفظی گولہ باری میں عوام پس رہے ہیںجبکہ دیکھاجائے موجودہ صورت حال کا ذمہ دارموجودہ اورماضی کی حکومتوں پرعائد ہوتی جنہوںنے ماضی میں بھی اقتدارکے مزے لئے اوراب بھی لے رہے ہیں عوامی حلقوںمیں یہ سوال لوگ کرتے نظر آرہے کہ جب میئرکراچی یادیگربلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیارات محدودہیں تو وہ رضاکارانہ طورپر استعفیٰ دیکر گھر چلیںجائیں اوردوسروں کوموقع فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ کراچی کی عوام کو وفاقی،صوبائی،شہری حکومت نے مایوس کردیاہے۔ انہوںنے سیاسی رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے پرلعن طن کرنے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں،عوام انتہائی تکلیف میں مبتلاہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے ملیر،کورنگی،شاہ فیصل کالونی،لانڈھی،لیاقت آباد،گولیمار دیگرعلاقوں کادورہ کرنے کے بعد عوام کے مسائل سننے اور عوامی حلقوں سے گفتگوکے دوران کیا۔