Live Updates

جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے زیادہ تر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے،علاقائی موسمیاتی مرکز

جمعہ 22 اگست 2025 19:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو صوبے کے زیادہ تر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حب، لسبیلہ، آواران، پنجگور، خضدار، قلات، موسیٰ خیل، شیرانی، زیارت، بارکھان، کوہلو،کیچ اور ساحلی علاقوں سمیت چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اورماڑہ میں (16.0)، پسنی میں (6.0) اور لسبیلہ میں (4.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات