اعظم نذیرتارڑ کا شمس کالونی میں غیرت کے نام پر قتل کے افسوسناک واقعہ پر گہری تشویش کا اظہاری

جمعہ 22 اگست 2025 23:14

اعظم نذیرتارڑ کا شمس کالونی میں غیرت کے نام پر قتل کے افسوسناک واقعہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے شمس کالونی، اسلام آباد میں غیرت کے نام پر پیش آنے والے افسوسناک قتل کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل ایک ناقابل قبول جرم ہے اور اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :