پاکستان کودوطرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں اور دیگر ذرائع سے گزشتہ مالی سال کے دوران 12.138 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پاکستان کودوطرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں اور دیگر ذرائع سے گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر12.138 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔ وزارت اقتصادی امورکی ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25کے دوران پاکستان کودوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے 600.51 ملین ڈالر اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے 4.838 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی، بیرونی کمرشل بینکوں سے گزشتہ مالی سال کے دوران 4.297 ارب ڈالر قرضہ حاصل کیا گیا جبکہ نیاپاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعہ 1.918 ارب ڈالر حاصل کئے گئے۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران دوطرفہ شراکت داروں میں سے چین کی جانب سے پاکستان کو100.16 ملین ڈالر،فرانس 117.41 ملین ڈالر،جرمنی 34.28 ملین ڈالر،جاپان 34.85 ملین ڈالر،جنوبی کوریا 18.86 ملین ڈالر،کویت 24.40 ملین ڈالر،اومان 3.24 ملین ڈالر،سعودی عرب 221.27 ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 46.03 ملین ڈالر کی مالی معاونت حاصل کی گئی۔

(جاری ہے)

کثیرالجہتی شراکت داروں سے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کومجموعی طورپر4.838 ارب ڈالر کی معاونت حاصل کی گئی، کثیرالجہتی شراکت داروں میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 2.130 ارب ڈالر ،ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک 110.37 ملین ڈالر،ای سی او ٹریڈ بینک 19.95 ملین ڈالر،ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر،آئی بی آر ڈی 392.26 ملین ڈالر،آئی ڈی اے 1.376 ارب ڈالر،ایفاد53.86 ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک 186.39 ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک(قلیل مدتی) 552.34 ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ کی جانب سے پاکستان کو6.23 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔

\395