محموداچکزئی کا دورہ صوابی ،سیلاب متاثرین سے ہمدردی ، تعزیت و فاتحہ خوانی

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)تحریک تحفظ ئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمودخان اچکزئی ایم این اے نے صوابی کا دودہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین سے ہمدردی ، تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران گدون امازئی کے گاں دالوڑی بالا میں شہدا کی فاتحہ خوانی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا اصل سبب جنگلات کی غیر قانونی کٹائی ہے ، اگر پختون وطن میں پہاڑوں سے جنگلات کی کٹائی روکی گئی ، تو سیلاب سے اتنی تباہی نہیں ہو گی ، جنگلات اگر ایک طرف قدرتی حسن ہے تو دوسری طرف سیلاب کی روک تھام کی سبب بھی بن سکتی ہے ، جبکہ گرمی کی تپش سے بھی انسان بچ سکتا ہے لہذا حکومت غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ، متاٹرہ اور منہدم مکانات کی تعمیرنو ، متاثرہ خاندانوں کی بحالی، سڑکوں ، گلی کوچوں کو امد و رفت کے لئے قابل بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور بیرونی اور اندرونی امداد کو متاٹرہ خاندانوں میں شفافیت سے تقسیم کرائی جائے۔