نوشہرہ ،تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ،ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)نوشہرہ کے علاقہ بانڈہ ملا خان میں تاک میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان فرار جبکہ ہولس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں اقبال الدین ولد میوہ دین ساکن بانڈہ ملا خان نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی روخان الدین ولد میوہ دین ساکن بانڈہ ملا خان اپنی موٹر سائیکل پر اکبر پورہ سے اپنے گھر واقع بانڈہ ملا خان آرہا تھا کہ بانڈہ ملا خان روڈ پر واقع محب اللہ شاہ اراضیات کے قریب تھاک میں بیٹھے ملزمان یا ملزم نامعلوم نے میرے بھائی پر فائرنگ شروع کردی جس سے وہ لگ کر موقعہ پر جاں بحق ہوگیا مدعی اقبال الدین ولد میوہ دین نے اپنے بھائی روخان الدین کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کر دیا جبکہ ملزم/ملزمان معلوم ہونے پر دعویداری کرنے کا عندیہ دے دیا ملزم/ملزمان فرار پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔