رحیم یار خان ، کچہ آپریشن میں پولیس کے 12 شہید بہادر سپوتوں کی برسی محکمانہ اعزاز، عقیدت و احترام سے منائی گئی

جمعہ 22 اگست 2025 20:35

+ رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) کچہ آپریشن کے دوران پولیس کے 12 شہید بہادر سپوتوں کی برسی محکمانہ اعزاز، عقیدت و احترام سے منائی گئی، سانحہ ماچھکہ کی قبور پر سرکل پولیس افسران ، علاقہ ایس ایس اوز ، شہدائ کے ورثائ نے حاضری دی پولیس اہلکار 22 اگست 2024 کے روز کچہ کے ڈاکوؤں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہوئے تھے، شہدائ سانحہ ماچھکہ میں 9 پولیس اہلکاروں کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، شہدائ میں ضلعی پولیس کے کانسٹیبلان راجہ کنول، عمران ، اجے رام ، بیرم رام ، راشد اور منیر لانگری ایلیٹ فورس کے کانسٹیبلان زاہد، ساجد اور احمد شامل ہیں، بیرون اضلاع کے شہدائ میں ہیڈ کانسٹیبل نذر عباس ڈی جی خان، کانسٹیبل انس ستار ملتان اور کانسٹیبل عبداللہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھتے تھے جو کہ اپنے آبائی علاقوں میں خاک نشیں ہیں پولیس افسران کی چاک و چوبند دستوں ، شہدائ کے ورثائ کے ہمراہ قبور پر حاضری دی اور سلامی پیش کی گئی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں، گل پاشی و فاتحہ خوانی کی گئی، پولیس افسران نے شہدائ کے ورثائ کو تحائف و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا، ڈی پی اور عرفان سموں نے کہا کہ شہدائ پولیس کے متعدد قاتل اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں بقیہ کا تعاقب جاری ہے، شہدائ کی قربانیوں کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا، شہدائ پولیس محکمہ اور ورثائ کے لیے باعث فخر ہیں

متعلقہ عنوان :