تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی شیری گینگ گرفتار

جمعہ 22 اگست 2025 20:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)تھانہ سٹی پولیس کی ایک کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی شیری گینگ گرفتارکر لیا گیا، زیر حراست گینگ سے چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی شیری گینگ کو گرفتار کر کیا، زیر حراست گینگ سے چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،زیر حراست گینگ قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈکیتی،چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ہے، زیر حراست گینگ کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا ہے، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ شناخت پریڈ کے بعد مزید انکشافات اور ریکوری متوقع ہے۔