}شاہ ریز خان چھ سے بارہ مئی تک شاہ ریز چترال میں تھی: علیمہ خان

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آپ ہمارے بچوں کو بہنوں کو سب کو جیل میں لے جائیں،ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں،یہ روزانہ صبح اٹھ کر سوچتے ہیں کہ آج کسے اٹھانا ہے،سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ قوم کو پیغام ہے کہ ملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنے بیٹے کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کل آٹھ مقدمات میں ضمانت ملی،اسکے جواب میں یہ کل میرے گھر آئے اور بیٹے کو اٹھا کر لے گئے،شاہ ریز کا سارا فوکس پاکستان کی نمائندگی کرنے میں ہے،اسے کسی نے یہاں دیکھا بھی نہیں ہو گا،کئی بار ہم نے کہا کہ اگر آپ نے ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں_سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستائیس ماہ تک شاہ ریز خان لاہور میں رہے ایک بار بھی طلب نہیں کیا گیا،ہم ہر عدالت میں جائیں گے،یہاں ہر مقدمہ جھوٹا بنایا جا رہا ہے،ستائیس ماہ سینکٹروں لوگوں کے خلاف مقدمات چلائے گئے،آج پتہ چلا کہ شاہ ریز عظیم بھی اس مقدمہ میں مطلوب ہی_شاہ ریز خان چھ سے بارہ مئی تک شاہ ریز چترال میں تھے،یہ بدحواسی اور سوچی سمجھی سازش ہے،ہم ہر بار بانی پی ٹی آئی کی آواز بنیں گے،بانی پی ٹی آئی نے آخری ملاقات میں بھی کہا کہ آپ نے مظبوط رہنا ہے،ظلم کی رات ہے بالآخر صبح ہو گی