ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان 6ستمبر کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا

ہفتہ 23 اگست 2025 12:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان 6ستمبر کو روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا،اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میںمختلف تقریبات کا اہتمام کی جائے گا۔

(جاری ہے)

6ستمبر یوم دفاع کو کو صبح کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد میں شہدا کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں سے ہو گا،جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھانے تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور65 کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاپی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔