ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والے نجی افراد یاکمپنیوں کو انعام دینے کی تجویز پرغور جاری

بینکوں کے ساتھ ڈیٹا کی کراس چیکنگ کے ذریعے بھی ٹیکس چوری روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو میں ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والے نجی افراد یاکمپنیوں کو انعام دینے کی تجویز پرغور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس ریٹرنزکی تعداد تقریباً 76لاکھ رہی،ان میں سے صرف 30سے 40لاکھ افراد ہی ٹیکس کی ادائیگی جبکہ باقی زیرو قابل ٹیکس آمدن ڈکلیئر کرتے ہیں۔ایف بی آرحکام کے مطابق صرف گوشواروں کی تعداد بڑھانا کافی نہیں بلکہ محصولات میں اضافہ بھی ضروری ہے،بینکوں کے ساتھ ڈیٹا کی کراس چیکنگ کے ذریعے ٹیکس چوری روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والے نجی افراد یاکمپنیوں کو انعام دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :