یمن کی جانب سے اسرائیل کی طرف راکٹ فائر

حملے کے نتیجے میں تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں سائرن بج اٹھے

ہفتہ 23 اگست 2025 16:56

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ یمن سے ایک میزائل داغا گیا اور دفاعی نظام نے اسے روکنے کی کوشش کی۔اس حملے کے نتیجے میں تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس میزائل کو روکنے کی کوششیں کی گئیں اور نتائج کی جانچ جاری ہے۔اس حملے کے بعد تل ابیب کے قریب بن گوریون ہوائی اڈے پر فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ ہنگامی طبی خدمات نے بتایا کہ کچھ افراد شیلٹروں کی طرف بھاگتے ہوئے معمولی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :