شوپیاں،’’ایس آئی اے‘‘ نے ایک شخص کوگرفتار کر لیا

ہفتہ 23 اگست 2025 17:20

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول سٹینٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی ای) نے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین واگے نامی شخص کو ضلع کے علاقے بہرام ربن گنڈ میں اسکی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔الطاف حسین کی گرفتار ی کا جوازفراہم کرنے کیلئے اس پر عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔